اقوام متحدہ ،یورپی یونین کا فلسطین کیلئے دہرہ معیار ،عبداللہ گل

اقوام متحدہ ،یورپی یونین کا فلسطین کیلئے دہرہ معیار ،عبداللہ گل

مسلمانوں کویکجہتی سے بڑھ کر کرنا ہوگا،فلسطین سے یکجہتی کے عالمی دن پرگفتگو

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ حمید گل نے عالمی یوم یکجہتیِ فلسطین کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن اقوام متحدہ کی طرف سے ہر سال 29نومبر کو منایا جا تا ہے ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کا فلسطین کیلئے دہرہ معیار ہے ایک طرف تو وہ اسرائیل کو وسیع پیمانے جنگی سازوسامان دے رہے ہیں تو دوسری طرف آزاد خودمختار فلسطین ریاست کی حمایت بھی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یکجہتی کا عالمی دن روایتی طور پر بین الاقوامی برادری کو اپنی توجہ اس حقیقت پر مرکوز کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو فلسطین کے یکجہتی سے کچھ بڑھ کر کرنا ہو گا تاکہ80لاکھ فلسطینی اپنے آبائی علاقوں کیں سکون کی زندگی بسر کر سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں