سموگ پر قابو پائینگے، ڈپٹی کمشنر

سموگ پر قابو پائینگے،  ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ سموگ پر کنٹرول کیلئے راولپنڈی ضلع میں سخت کارروائیاں جاری ہیں

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)نومبرمیں دھواں چھوڑنے والی 150گاڑیوں کو تھانوں میں بند اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، سموگ پر قابو پائیں گے، یہ بات انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔جس میں راولپنڈی میں ایئر کوالٹی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سموگ کے کنٹرول کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جائیں ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران ذاتی طور پر اینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کا جائزہ لیں اور آلودگی کی صورت میں سخت کارروائی کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں