این او سی کے بغیر ہائوسنگ سوسائٹیز کے اشتہارات پر پابندی عائد
ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے این او سی کے بغیر ہائوسنگ سوسائٹیز و دیگر تعمیراتی پرا جیکٹس کی جانب سے سٹیمرز، بورڈز، بینرز، پینا فلیکس اشتہارات پر پابندی عائد کر دی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اشتہارات لگانے سے قبل سی ڈی اے سے این او سی حاصل کیا جانا ضروری ہے ، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔