چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کا پی ٹی اے کا دورہ

چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ  کا پی ٹی اے کا دورہ

وزیر مملکت اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) محمد اظفر احسن نے سیکرٹری بی او آئی فارینہ مظہر کے ساتھ پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)اس موقع پر انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) سے ملاقات کی،اس دوران ٹیلی کام اور اس سے متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں