شہری3گاڑیوں،2موٹرسائیکلوں اور دیگر سامان سے محروم

شہری3گاڑیوں،2موٹرسائیکلوں اور دیگر سامان سے محروم

دفتر سے ساڑھے 14لاکھ چوری ،گاڑی میں جیب تراش نے دو لاکھ روپے نکال لئے

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )وفاقی دارالحکومت میں چوری کی 9مختلف وارداتوں میں شہری3 گاڑیوں،2 موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق مارگلہ میں افتخار احمد کی کرولا گاڑی ، کراچی کمپنی میں بہادر کی سوزوکی پک اپ ، رمنا پولیس میں احسان اللہ کی کرولا گاڑی ، کوہسار میں دانش کا موٹرسائیکل ،بھارہ کہو میں زین علی کا موٹرسائیکل چور لے اڑے ، گولڑہ پولیس کو مختاراحمد نے بتایاکہ نامعلوم افرادنے گھر سے ڈبل بیرل گن،گھڑی مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کر لئے ، کورال پولیس کو کاظم حسین نے بتایاکہ عابد اور ندیم نے دفتر سے 14لاکھ50ہزار روپے چوری کرکے کاغذات کو آگ لگا دی، بھارہ کہو پولیس کو نین سکھ نے بتایاکہ نامعلوم افرادنے گھرسے نقدی اور زیورات وغیرہ مالیتی8 لاکھ روپے ، تنویر احمد نے بتایاکہ گاڑی میں بیٹھے ہوئے نامعلوم شخص نے جیب سے 2 لاکھ روپے چرالئے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں