کرکٹ میچوں پر آن لائن جوا کھیلنے والے 2قمارباز گرفتار

کرکٹ میچوں پر آن لائن جوا کھیلنے والے 2قمارباز گرفتار

داؤ پر لگی رقم ، 2ٹیلی فون سیٹ، 6موبائل فونز،لیپ ٹاپ،ٹی وی اوردیگر آلات برآمد

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے )راولپنڈی پولیس کی کارروائی،T10لیگ میچوں پر آن لائن جواء کھیلنے والے 2قمارباز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 24ہزار 560 روپے ، 2ٹیلی فون سیٹ، 6موبائل فونز،لیپ ٹاپ،ٹی وی اوردیگر آلات قماربازی کو برآمد کرلیا گیا ،تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے T10لیگ میچوں پر آن لائن جوا کھیلنے والے 2ملزمان محمد بشیر اورنعمان نور کو گرفتارکرلیا اور ان سے داؤ پر لگی رقم 24ہزار 560روپے ،2ٹیلی فون سیٹ،6موبائل فونز،لیپ ٹاپ،ٹی وی اوردیگر آلات قماربازی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان آن لائن ایپس پر جوا کھیلتے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں