21ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل ،اسلحہ اور منشیات بر آمد

21ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل ،اسلحہ اور منشیات بر آمد

اسلحہ میں پانچ پستول ،کلاشنکوف جبکہ منشیات میں 5کلو سے زائد چرس اور شراب شامل

اسلام آباد،راولپنڈی(اپنے نامہ نگارسے ،اپنے رپورٹرسے )جڑواں شہروں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 21ملزمان گرفتار ، چوری شدہ موٹرسائیکل، پانچ پستول ،کلاشنکوف اور5کلو سے زائد چرس ،،10لٹر کھلی اور ایک بوتل شراب بر آمد کرلی ،تفصیلات کے مطابق آئی نائن پولیس نے شوکت اور بلال سے چوری شدہ موٹرسائیکل ، نیلور نے نزاکت علی، شہزادٹائون نے تنویر اختر، شہزادٹائون نے قیصر عباس ،گوجرخان پولیس نے محمد علی سے ایک ایک پستول بر آمد کرلئے جبکہ نون پولیس نے مومن خان سے 1220 گرام ، سیکرٹریٹ نے عنایت سے 105 گرام، نصیر آباد نے منشیات فروش عدنان سے 1کلو300گرام چرس اور پستول، رتہ امرال نے منشیات فروش جان محمد سے 1کلو370گرام چر س برآمد کرلی ،ادھر گنجمنڈی پولیس نے عامر شاہ سے 120گرام ، پیرودھائی نے شاہ نواز سے 120گرام ، بنی نے امجد نور سے 240گرام ، صدربیرونی نے شعیب سے 220گرام ، روات نے محمد بوٹا سے 210 گرام ، امیر حسین سے 240گرام ، کہوٹہ نے محمد عاطف سے 300گرام چرس جبکہ ریس کورس پولیس نے رشی سے 5لٹر شراب، صدرواہ نے سلمان یونس سے 5لٹر شراب، ایئرپورٹ نے فراز سے 1بوتل شراب،مورگاہ پولیس نے ریحان شاہ سے 1کلاشنکو ف جبکہ گوجرخان پولیس نے محمد علی سے 1پستول برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں