چیئرمین سی ڈی اے کا راول ڈیم انٹرچینج کا دورہ

چیئرمین سی ڈی اے کا راول ڈیم انٹرچینج کا دورہ

سرینا فلائی اوور کو ہرصورت جنوری میں ٹریفک کے لئے کھولنے کی ہدایت

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے گزشتہ روزمتعلقہ افسران کے ہمراہ راول ڈیم انٹرچینج کا دورہ کیا اور انٹرچینج کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ،انہوں نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور تعمیراتی کام کو مکمل کرکے مری روڈ سے سرینا فلائی اوور کو ہرصورت جنوری 2022 میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے جبکہ با قی ما ندہ کا موں کو تین ماہ میں منصوبے کی مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیا جائے ، سی ڈی اے انتظامیہ نے متعلقہ ڈائریکٹر کو تنبیہ کی کہ کام میں سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں