پاکستان کی آئی سی ٹی اندسٹری ترقی کر رہی ہے ،چینی ماہر

پاکستان کی آئی سی ٹی اندسٹری ترقی کر رہی ہے ،چینی ماہر

سی پیک کی دیکھ بھال آ رٹیفیشل انٹیلی جنس اور بگ ڈیٹا ٹیکنالوجی پر منحصر ہو گی، وانگ لوفنگ

اسلام آ باد (خصوصی وقائع نگار )چین کے آئی سی ٹی ایکسپرٹ نے کہا ہے کہ پاکستان سسٹم انٹیگریشن سروسز کے ذریعے اپنی برآمدات میں اضافہ کر سکتا ہے ، پاکستان کی آئی سی ٹی اندسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے ، پاکستان بنیادی طور پر آئی ٹی کمپنیوں کو برآمدی سافٹ ویئر سروس فراہم کرتا ہے ، چونگ چھنگ انڈسٹری پولی ٹیکنک کالج کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایند بگ ڈیٹا ڈیپارٹمنٹ کے ڈین وانگ لوفنگ نے گوادر پرو کو انٹرویو میں بتایا کہ سی پیک منصوبوں کی انتظامی اور تکنیکی دیکھ بھال آ رٹیفیشل انٹیلی جنس اور بگ ڈیٹا ٹیکنالوجی پر منحصر ہو گی، وانگ نے تجویز پیش کی کہ پاکستان چین کے تجربے سے سیکھے ، متعلقہ آبادی کے وسائل کا ڈیٹا بیس قائم کرے اور بگ ڈیٹا ٹیکنالوجی کے ذریعے آبادی کے حجم اور نقل و حرکت کا تجزیہ اور پیش گوئی کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں