نمز میں ڈینگی کی آگاہی اور منتقلی روکنے کے موضوع پر سیمینار

نمز میں ڈینگی کی آگاہی اور منتقلی روکنے کے موضوع پر سیمینار

یونیورسٹی کے طلباکا کردار ڈینگی کا پھیلائو روکنے میں عمل انگیز کا کام کر سکتا ہے ،پرو وائس چانسلر

راولپنڈی (اے پی پی)نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمز )کے پرو وائس چانسلر اکیڈمکس میجر جنرل (ریٹائرڈ) سلیم احمد خان نے ڈینگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے طلباکا کردار ملک بھر میں ڈینگی کا پھیلائو روکنے میں ایک عمل انگیز کا کام کر سکتا ہے ، وہ جمعرات کو یہاںنمز میں ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام ڈینگی کی آگاہی اور اس کی منتقلی کو روکنے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ طالب علموں میں ایسی مہمات چلانے کی بڑی صلاحیت اور مہارت ہے جس کا مظاہرہ انہوں نے اپنی پریزنٹیشنز اور چھوٹی دستاویزی فلموں کے ذریعے کیا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ طلبانے بڑی حیران کن پریزنٹیشن دی ہے اور سب کچھ بڑے شاندار طریقے سے کیا گیا ہے شعبہ پبلک ہیلتھ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز، اسلام آباد نے جنوری سے انسداد ڈینگی مہم شروع کی تھی،سیمینار کے اختتام پر فیکلٹی اور طلبانے کیمپس میں واک میں حصہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں