کامسیٹس یونیورسٹی کی آرٹ گیلری میں آذربائیجان کی نمائش

کامسیٹس یونیورسٹی کی آرٹ گیلری میں آذربائیجان کی نمائش

آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادو نے تصویری نمائش کا افتتاح کیا ، ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )کامسیٹس یونیورسٹی کی آرٹ گیلری میں آذربائیجان کی تاریخ اور فتوحات پر تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا،نمائش کا انعقاد آذربائیجان کے سفارتخانے اور پاک آذربائیجان ایلومنائی ایسوسی ایشن کی شراکت سے کیا گیا، آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادو نے تصویری نمائش کا افتتاح کیا جس میں 2020کی آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین نگورنوکاراباخ تنازع پر ہونے والی جنگ میں آذربائیجان کی فتح پر مبنی 17تصاویر کی نمائش کی گئی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سفیرآذربائیجان خضر فرہادو نے تصویری نمائش کے انعقاد کی تعریف کی جبکہ انچارج اکیڈمکس کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر شمس القمر نے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کا پیغام آذربائیجان کے سفیر تک پہنچایا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انچارج کامسیٹس یونیورسٹی آرٹ گیلری فرح محمود نے اپنے باکو آذربائیجان کے دورے پر بات کی ،تقریب کے دوران آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جنگ پر بنائی گئی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جس میں جنگ کی اصل تصاویر کے ساتھ جنگ میں حاصل ہونے والی شاندار فتح پر لوگوں کے جشن کو بھی دکھایا گیا، یہ تصویری نمائش آج بھی جاری رہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں