قطری سفیر کی اعلیٰ معیاری پرائمری سکول کی پیشکش

قطری سفیر کی اعلیٰ معیاری پرائمری سکول کی پیشکش

حماد بن خلیفہ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کو مفت رہائش ،تنخواہ،پانچ نشستوں کی بھی آفر

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، قومی ورثہ اور ثقافت شفقت محمود سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر قطر کے سفیر نے اپنے ملک کی جانب سے انکی وزارت کو قطر فائو نڈیشن کی طرف سے پاکستانی طلبا کیلئے اسلام آباد میں اعلیٰ معیاری پرائمری سکول کی پیشکش کی،سفیر نے کہا کہ قطر کا سفارت خانہ ان طلبہ کوسکالرشپ بھی دے گا جن کے والدین فیس برداشت نہیں کر سکتے ، قطر کی ریاست نے حماد بن خلیفہ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کو مفت رہائش اور تنخواہ کے ساتھ ہر سال پانچ نشستوں کی پیشکش بھی کی ہے ، گریجویشن مکمل ہونے پر ان پاکستانی طلبہ کو قطر میں نوکری بھی دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں