ایڈز کی بڑی وجہ سرنج کادوبارہ استعمال ہے ، ڈاکٹر فیصل سلطان

ایڈز کی بڑی وجہ سرنج کادوبارہ استعمال ہے ، ڈاکٹر فیصل سلطان

یکم جنوری سے آٹو ڈس ایبل سرنجوں کااستعمال شروع کررہے ہیں ،تقریب سے خطاب

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ایڈز اور دیگر بیماریوں پرقابوپانے کیلئے پالیسی تیار کرلی ،2030تک ملک سے ایڈز کاخاتمہ ہدف ہے ، ایڈز کے خلاف اقدمات میں تیزی لانا ہوگی ، ان خیالات کااظہار انہوں نے انسداد ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ایڈز پروگرام کے زیر انتظام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ڈائریکٹر، یونیسف ، گلوبل فنڈ سمیت دیگر حکام نے تقریب میں شرکت کی،انہوں نے کہا کہ ایڈز کی سب سے بڑی وجہ سرنج کادوبارہ استعمال ہے جس کی روک تھام کیلئے یکم جنوری سے آٹو ڈس ایبل سرنجوں کااستعمال شروع کررہے ہیں تاکہ ایڈز کے خلاف مد د مل سکے ،ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں کے چھوٹے کلینک اور ہسپتالوں میں سرنجوں کے دوبارہ استعمال کی رپورٹس ملی ہیں عوام میں اس حوالے سے آگاہی کی ضرورت ہے کہ سرنجوں کادوبارہ استعمال خطرناک ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں