امریکا نے دوسرے ممالک میں میدان جنگ بنا لئے ، رحمان ملک

امریکا نے دوسرے ممالک میں  میدان جنگ بنا لئے ، رحمان ملک

سابق وزیر داخلہ اور انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے امریکا پر زور دیا ہے کہ خطے میں دشمنی کے خاتمے کے لئے مصالحتی کردار ادا کرے

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) امریکا نے دوسرے ممالک میں جنگ کے میدان بنا رکھے ہیں اور انہیں ختم کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ جنگوں سے نہ صرف مقبوضہ ممالک بلکہ امریکی فوجیوں کا بھی انسانی نقصان ہوا ہے ،بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی فوجوں کے انخلا کے باوجود افغانستان کے عوام اب بھی مشکلات کا شکار ہیں،ہم محسوس کرتے ہیں کہ امریکیوں کو دوحہ معاہدے کے بعد افغانستان کے مسئلے کو اچھے طریقے سے حل کر کے اس تنازع کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دینا چاہئے تھالیکن ایسا لگتا ہے کہ امریکیوں نے ابھی تک افغان ایجنڈا ختم نہیں کیا،رحمان ملک نے کہا کہ امریکا کو ایک عالمی طاقت ہونے کے ناطے افغانستان، کشمیر اور فلسطین وغیرہ جیسے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں