تاجر انسداد منشیات کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں ، وفاقی سیکرٹری

 تاجر انسداد منشیات کوششوں میں  حکومت کا ساتھ دیں ، وفاقی سیکرٹری

وفاقی سیکرٹری نارکوٹکس ڈاکٹر کلیم امام نے کہاہے کہ تاجر برادری منشیات کی روک تھام کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ تعاون کرے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے صدر محمد شکیل منیر کی قیادت میں ان سے ملاقات کی، جمشید اختر شیخ سینئر نائب صدر، فہیم خان نائب صدر ، ایس ایم منیر سابق سی ای او ٹی ڈی اے پی، میاں اکرم فرید چیئرمین فاؤنڈر گروپ، عبدالرؤف عالم، طارق صادق، میاں شوکت مسعود، خالد اقبال ملک، اعجاز عباسی، ظفر بختاوری، زاہد مقبول ، چودھری وحید الدین، شیخ عامر وحید، نوید ملک، سیف الرحمان خان، ضیاء خالد چودھری اور دیگر وفد میں شامل تھے ۔، سید کلیم امام نے کہا کہ تاجر برادری منشیات کی تجارت کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے ،معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سول سوسائٹی کو حکومت کی کوششوں کا ساتھ دینا چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں