پارلیمنٹ ہائوس کے باہر معذور افراد کی خصوصی تقریب

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر معذور افراد کی خصوصی تقریب

زمرد خان ،سپیکر اسد قیصر ،انکی صاحبزادی ظلہ قیصر ، ڈاکٹر بختار قادروف کی بھی شرکت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی رپورٹر) پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائو س کے باہر معذور افرادکے ساتھ ملاقات کی،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ خصوصی طور پر اہل افراد کے قابل رسائی اور پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ،زمرد خان کا کہنا تھاکہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ، کسی کی معذوری کو اس کی کمزوری نہیں سمجھنا چاہئے ،اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ظل ہما ،سپیکر اسد قیصر کی صاحبزادی ظلہ قیصر ، یو این ایف پی اے کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر بختار قادروف نے بھی خطاب کیا ،تقریب میں وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، کنٹری نمائندہ برائے اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے ) اور بڑی تعداد میں فلاحی تنظیموں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں