عوام کو 15روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائیگا، اسد عمر
آئندہ ماہ اسلام آباد کے ہر خاندان کو انصاف صحت کارڈ فراہم کر دیا جائیگا ،جلسہ سے خطاب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر، آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا، جنوری میں اسلام آباد میں انصاف صحت کارڈ ہر خاندان کو فراہم کیا جائے گا، ایک خاندان کے سالانہ 10لاکھ تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی، پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم مارچ تک ہوجائے گی، راشن کارڈ سے 100روپے کی چیز 65روپے میں ملے گی، 100میں سے 65 آپ دیں گے اور 35روپے حکومت ادا کرے گی راولپنڈی میں سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہے ، راول ڈیم سے پانی پنڈی پہنچایا جارہا ہے ، 20کروڑ گیلن پانی کا منصوبہ لارہے ہیں، 10ملین گیلن راولپنڈی اور 10ملین اسلام آباد کیلئے ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنگی سیداں گولڑہ موڑ پر 71 کروڑ کی لاگت سے تعمیر شدہ انڈر پاس کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، ہر اجلاس میں حکومت گرانے کی تاریخ خود ہی بڑھا دیتی ہے ، عامر کیانی نے کہا کہ بہت جلد کینٹ میں قاسم مارکیٹ میں بھی انڈر پاس کا منصوبہ شروع کر دیا جائیگا۔