بیوی کیخلاف مقدمے کی پریشانی شوہر ہارٹ اٹیک سے جاں بحق
لڑائی جھگڑے کے تین مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) بھارہ کہو پولیس کو عمران خان نے بتایاکہ مشتاق وغیرہ نے گھرداخل ہوکر قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ سے بھاگ گئے ، لوہی بھیر پولیس کو محمد علی نے بتایاکہ نورعلی وغیرہ نے گھرداخل ہوکر لوہے کے راڈ مارکر زخمی کردیا، سہالہ پولیس کو ذکیہ کنول نے بتایاکہ کامران وغیرہ نے میرے خلاف مقدمہ درج کرایاجس کی پریشانی میں آ کر میرے شوہر 55سالہ محمود مطلوب کو دل کا دورہ پڑا اور وہ فوت ہوگیا،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔