چھ رکنی مطیع اللہ ڈکیت گینگ گرفتار ،درجنوں وارداتوں کا انکشاف

چھ رکنی مطیع اللہ ڈکیت گینگ گرفتار ،درجنوں وارداتوں کا انکشاف

ملزمان سے 125 پلیٹ سٹیل ،مسروقہ رقم 1لاکھ 85ہزار ، 8موبائل فونز اوراسلحہ برآمد

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے ) نصیرآباد پولیس نے مطیع اللہ ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 5ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ،ملزمان سے 125 پلیٹ سٹیل مالیتی 6لاکھ ،مسروقہ رقم 1لاکھ 85ہزار ، 8موبائل فونز اوراسلحہ برآمد کرلیاگیا،پولیس کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیاگیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ مطیع اللہ اورساتھی ملزمان امان اللہ ،عمرخان ،عارف خان ،عبداللہ اورصدام حسین شامل ہیں،ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی ،رابری اورچوری کی ڈھائی درجن وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں