شہری چار گاڑیوں، 6موٹرسائیکلوں اور دیگر سامان سے محروم

شہری چار گاڑیوں، 6موٹرسائیکلوں اور دیگر سامان سے محروم

بھارہ کہومیں ایک گھرسے 23لاکھ کا سامان ، نیلور سے 10لاکھ کا سریا چوری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )وفاقی دارالحکومت میں سرقہ کی 12وارداتوں میں شہری چار گاڑیوں، 6موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق رمنا پولیس کو اکرام اللہ نے بتایاکہ مسلح افرادنے کباڑخانہ میں داخل ہوکر نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان مالیتی2 لاکھ60ہزار روپے ، آئی نائن کو تیمور لیاقت نے بتایاکہ مسلح افرادنے موٹرسائیکل چھین لیا جبکہ شہزادٹائون سے نوید اکبر کی مہران کار ، آئی نائن سے سارہ محمود کی کرولا گاڑی ، سیکرٹریٹ سے احمد سعید کی مہران گاڑی ، کراچی کمپنی سے ثاقب اشرف کی کرولا گاڑی ، شہزادٹائون سے محمد علی کا موٹرسائیکل ، کوہسار سے محمد اویس اور ولید کے موٹرسائیکل ، نون سے حیدرنواز کا موٹرسائیکل جبکہ کورال سے اعجازاحمد کا موٹرسائیکل چورلے اڑے ، بھارہ کہو پولیس کو مجاہد نے بتایاکہ آصف وغیرہ نے گھر کے تالے توڑ کر نقدی،زیورات وغیرہ مالیتی23لاکھ روپے ، نیلور پولیس کو راجہ مسعود نے بتایاکہ علیم اللہ نے پلازہ سے 40من سریا مالیتی10لاکھ روپے چوری کرلیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں