نیشنل لیول کا شوٹنگ مقابلہ جیتنے والی پولیس ٹیم کے اعزاز میں تقریب

نیشنل لیول کا شوٹنگ مقابلہ جیتنے  والی پولیس ٹیم کے اعزاز میں تقریب

وفاقی پولیس نے نیشنل لیول کا تیسرا سالانہ شوٹنگ مقابلہ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) سینٹرل پولیس آفس میں پروقار تقریب ہوئی جس میں ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرخ رشید ،ایس پی طاہر خان و دیگر پولیس افسران اور جیتنے والی ٹیم نے شرکت کی ،آئی جی قاضی جمیل الرحمان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی،تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا،مقابلوں میں اسلام آباد پولیس نے پہلی، پنجاب پولیس نے دوسری جبکہ سندھ پولیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی،مقابلوں میں ملک بھر سے پولیس ٹیموں نے حصہ لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں