غوری ٹائون :بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر 17عمارات سیل

غوری ٹائون :بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر 17عمارات سیل

کئی زیر تعمیر عمارتوں کو نوٹسز ،تعمیراتی کام کو روک دیا گیا ،ضلعی انتظامیہ،پولیس ہمراہ تھی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) غوری ٹائون کے علاقے میں جمعہ کے روز ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے 17کمرشل عمارتوں کو بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا جبکہ کئی زیر تعمیر عمارتوں کو نوٹسز جاری کئے گئے اور تعمیراتی کام کو روک دیا گیا، ماسڑ پلان کے مطابق مالکان کو شعبہ بلڈنگ کنٹرول سے رہائشی و کمرشل تعمیرات کے لئے تحریری اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا بصورت دیگر تعمیراتی کام روک دیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں