سٹی صدر پی پی افتخار شہزادہ،جنرل سیکرٹری اظہر خان تنظیم سے الگ

 سٹی صدر پی پی افتخار شہزادہ،جنرل سیکرٹری اظہر خان تنظیم سے الگ

کسی صورت پارٹی چھوڑوں گا نہ بدلوں گا، قیادت سے ملنے لاہور جائونگا ، افتخار شہزادہ

اسلام آباد(سہیل خان سے )پیپلزپارٹی اسلام آباد سٹی کے صدر افتخار شہزادہ اور جنرل سیکرٹری اظہر خان نے عہدوں سے علیحدگی اختیار کر لی، علیحدگی کی وجہ تنظیمی رہنمائوں کا عدم تعاون بتایا گیا ہے ، نائب صدر آغا محمد علی شاہ نے بطور قائم مقام صدر ذمہ داریاں سنبھال لیں، افتخار شہزادہ کی طرف سے پیپلزپارٹی سٹی کی تنظیم سے علیحدگی کے بعد \'\'دنیا\'\' کے رابطہ کرنے پر انہوں نے تصدیق کی کہ مجھ سمیت پارٹی کے جنرل سیکرٹری اظہر خان نے خود کو تنظیم سے الگ کر لیا ہے ، میرا پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری، پیپلز سیکرٹریٹ کے انچارج سبط الحیدر بخاری سے کوئی اختلاف نہیں، یوتھ ونگ نے میرا بھرپور ساتھ دیا لیکن بعض عہدیدار تعاون کی بجائے روڑے اٹکا رہے تھے ، عہدوں سے علیحدگی کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ بعض عہدیدار بلائی گئی اہم میٹنگ میں بھی نہیں آتے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 1979سے پی پی پی سے منسلک ہوں، کسی صورت پارٹی چھوڑوں گا نہ بدلوں گا، پارٹی بدلنے والے دوسری زبان میں باپ بدلتے ہیں پارٹی قیادت سے ملنے لاہور جائوں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں