چینی کمپنی نے سکی کناری کا سپل وے مکمل کر لیا

  چینی کمپنی نے سکی کناری کا سپل وے مکمل کر لیا

پراجیکٹ کی صلاحیت 873.508میگاواٹ ہے ، چینی سفارتخانے کا ٹویٹ

اسلام آباد (خصوصی وقا ئع نگار ) چینی کمپنی نے سی پیک کے تحت صاف توانائی کے منصوبے سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے کیپنگ سپل وے سیکشن کو کامیابی سے مکمل کر لیا، گوادر پرو کے مطابق چائنا گیزوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ (سی جی جی سی) کی اس پیشرفت کا اعلان پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے نے کیا، سفارت خانے نے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ سکی کناری پراجیکٹ ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہار پر واقع ہے ، جس کی بلندی 1300 میٹر اور 2400 میٹر کے درمیان ہے ، یہ پراجیکٹ ڈیم، سپل وے ، انٹیک، ہیڈریس ٹنل، سرج برانچ، پریسنگ پائپنگ اور پاور ہاؤس اور ٹیلریس ٹنل پر مشتمل ہے ، سکی کناری پراجیکٹ کی کل نصب شدہ صلاحیت 873.508میگاواٹ ہے جس میں امپلس ٹربائن کے چار سیٹس ہیں ،پراجیکٹ کی کل سرمایہ کاری 1.96 بلین ڈالر ہے جس میں سی جی جی سی بطور انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن ٹھیکیدار ہے ، جس کی رقم 1.314 بلین امریکی ڈالر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں