ترک گلوکار کے نغمے کی تقریب رونمائی ،علی گیلانی کو خراج عقیدت

ترک گلوکار کے نغمے کی تقریب رونمائی ،علی گیلانی کو خراج عقیدت

ہیروز کے کارناموں کو سراہنے اور نوجوان نسل کو بتانے کی ضرورت ہے ، ترگئی ایورن

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)عظیم کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی گرانقدرخدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ترکی کے معروف نغمہ نگار اور گلوکار ترگئی ایورن کے نغمے کی تقریب رونمائی نیشنل پر یس کلب میں ہوئی جسکے میزبان حریت رہنما الطاف احمد بھٹ تھے ،ترگئی ایورن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ہیروز کے کارناموں کو سراہنے اور نوجوان نسل کو بتانے کی ضرورت ہے ، کشمیری عوام بھارتی تسلط میں شدید مسائل کا شکار ہیں ، عالمی برادری کشمیریوں کی حالت زار پر توجہ دے ، عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ترگئی ایورن اپنے گیتوں کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں پہنچا رہے ہیں، ترک صدر طیب اردوان جس طرح مسلم امہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشا ں ہیں وہ انتہائی احسان اور قابل تحسین عمل ہے تقریب کے آخر میں ترک شاعر و گلوکار اورانکی بیگم کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں