انڈرگریجویٹ سکالرشپ کیلئے درخواستیں دینے کی تاریخ میں توسیع

 انڈرگریجویٹ سکالرشپ کیلئے درخواستیں دینے کی تاریخ میں توسیع

قبل ازیں آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر تھی، اب 31 دسمبر ہے

اسلام آباد( سہیل خان سے )تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن نے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ کے لئے درخواستیں دینے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی، اس سے قبل آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر تھی، بتایا گیا ہے کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں داخلے کے عمل میں تاخیر کے باعث احساس سکالرشپ کی درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ، پروگرام کا کل بجٹ24 ارب روپے ہے ، 4 سال میں 2 لاکھ انڈر گریجویٹ سکالرشپس ضرورت اور میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ،پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے 4 سے 5 سالہ انڈر گریجویٹ پروگراموں میں داخلہ لینے والے طلبہ سال 2021 کے لئے سکالرشپ کی درخواستیں جمع کرانے کے اہل ہوں گے ،بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں انڈر گریجویٹ 50 ہزار طلبہ کو وظائف دیئے جائیں گے ،انڈرگریجویٹ سکالرشپ میں سو فیصد ٹیوشن فیس اور ماہانہ وظیفہ شامل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں