پاکستانی اسکائیرز بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کیلئے تیار

پاکستانی اسکائیرز بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کیلئے تیار

یہ اولمپکس 4 فروری سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوں گے ،عہدیدار

اسلام آباد(خصوصی وقائع نگار )پاکستانی کھلاڑی 24ویں اولمپکس گیمز جنہیں بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس بھی کہا جاتا ہے میں شرکت کیلئے تیار ہیں،ونٹر سپورٹس فیڈریشن کے ایک عہدیدار نے گوادر پرو کو بتایا کہ پاکستان سے تین کھلاڑی جن میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں ،سرمائی کھیلوں میں حصہ لیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرد اور خاتون کراس کنٹری اسکیئنگ میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایک اسکیئر الپائن اسکیئنگ میں حصہ لے گا، 24ویں اولمپکس گیمز جسے بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 بھی کہا جاتا ہے 4فروری سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں