بچوں کو تعلیم کیساتھ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، ماجد خان

بچوں کو تعلیم کیساتھ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، ماجد خان

سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان نے کہاہے کہ کھیل بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تعلیم کے ساتھ بچوں کودیگر مثبت سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے، پاکستان میں کھیلوں کابہت ٹیلنٹ ہے اور ہمارے بچے کھیلوں میں ملک کانام روشن کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی سکول کے پوٹھوہار کیمپس کے سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کیمپس ہیڈ عائشہ ڈوگر اورپرنسپل عائشہ سہیل نے مہمان خصوصی ماجد خان اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں