لائف سٹائل میڈیسن پر پہلی بین الاقوامی ہائبرڈ کانفرنس کا انعقاد

 لائف سٹائل میڈیسن پر پہلی بین الاقوامی ہائبرڈ کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں 300سے زیادہ مندوبین کی ذاتی طور پر ،100کی آن لائن شرکت

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف لائف سٹائل میڈیسن نے I-14کیمپس کے مرکزی آڈیٹوریم میں \"لائف سٹائل میڈیسن کا مدافعتی نظام پررول\"کے موضوع پر اپنی پہلی بین الاقوامی ہائبرڈ کانفرنس کا انعقاد کیا، تقریباً 300سے زیادہ مندوبین نے ذاتی طور پر اور 100سے زیادہ نے آن لائن کانفرنس میں شرکت کی،وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے افتتاحی تقریب میں ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں پر بیماریوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے طبی نظام کے طرز عمل میں تبدیلی، دماغی صحت اور ماحولیاتی سائنس کو شامل کیا جانا چاہئے ،پاکستان میں لائف سٹائل میڈیسن موومنٹ کی بانی ڈاکٹر شگفتہ فیروز نے اپنے خیرمقدمی پیغام میں ہماری صحت کی دیکھ بھال میں لائف سٹائل میڈیسن کو اپنانے کی اہمیت اور اس کی عالمی تحریک کے بارے میں بتایا،چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی حسن محمد خان نے پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سطحوں پر لائف سٹائل میڈیسن پڑھانے پر زور دیا، ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے کہا کہ لوگوں کی نفسیات میں تبدیلی سے ان کے طرز زندگی میں تبدیلی آئے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں