عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ،ایمان طاہر
چیئرپرسن ضلع کونسل کی تقریب میں شرکت، عوام کے مسائل پر احکامات جاری
اٹک (نمائندہ دنیا) چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر کے اعزاز میں یونین کونسل تراب میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق ناظم یونین کونسل ملک اعتبار خان، رہنما میجر گروپ ملک عاصم اعوان، ترجمان میجر گروپ محمد بلال کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور ان کا گروپ غریب، پسماندہ لوگوں کی امیدوں کا واحد مرکز ہے اور ہم عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے، انہوں نے اس موقع پر عوام کے مسائل سنے اور بعض کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ یونین کونسل تراب کے مکینوں نے چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اٹک کی پسماندہ تحصیل جنڈ کی دورافتادہ یونین کونسل کا دورہ کیا جو ان کی اس علاقہ کے عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔