مزدورتنظیموں کا چوک ورکرزکے مطالبات کی حمایت میں مظاہرہ

 مزدورتنظیموں کا چوک ورکرزکے  مطالبات کی حمایت میں مظاہرہ

پاکستان ورکرز فیڈریشن اور پاکستان فیڈریشن آف بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکرز کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) جس میں چوک ورکرزنے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، پاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چودھری یاسین ، پاکستان فیڈریشن آف بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکرز کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم عادل،اوجی ڈی سی ایل یونین کے سید اعجاز بخاری،پی ڈبلیو ایف کے ایجوکیشنل سیکرٹری اسد محمود،آرگنائزر برائے چوک ورکرز عمران عباس سمیت سینکڑوں چوک ورکرز نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان میں کل لیبرفورس کا 72فی صد غیررسمی شعبے کا مزدورہے جس کیلئے کوئی لیبرقوانین موجود نہیں ،چوک ورکرزکی تعداد ہمارے ملک میں لاکھوں میں ہے ،انھوں نے اس موقع پر وزیر اعظم ،چیف کمشنر،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ چوک ورکرز کیلئے قانون سازی کی جائے اور لیبرقوانین بنائے جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں