تمام مذاہب قانون کی حکمرانی کیلئے متحد ہو جائیں، ڈاکٹر پال جیکب بھٹی

 تمام مذاہب قانون کی حکمرانی کیلئے  متحد ہو جائیں، ڈاکٹر پال جیکب بھٹی

آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے چیئرمین اورسابق وزیرڈاکٹر پال جیکب بھٹی نے تمام مذاہب سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و انصاف اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کے لئے متحد ہو جائیں

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) انہوں نے مختلف عقائد کو ایک ساتھ جوڑنے کے طریقے تلاش کرنے پر زور دیا، اس مقصد کیلئے APMA منگل کو Unity in Diversity کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کر رہی ہے تاکہ اقلیتوں کو درپیش چیلنجز کا حل نکالا جائے،کانفرنس میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالکبیر آزاد،مولانا طارق جمیل، پیر نقیب الرحمان، بشپ ہمفری اور ڈیوڈ البرٹ سمیت دیگراہم شخصیات کے خطابات ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں