بیرسٹر سلطان سے پی پی رہنمائوں فیصل راٹھور ، قاسم مجید کی ملاقات

 بیرسٹر سلطان سے پی پی رہنمائوں  فیصل راٹھور ، قاسم مجید کی ملاقات

صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے پی پی کے جنرل سیکرٹری وایم ایل اے فیصل راٹھور اور چودھری قاسم مجید ایم ایل اے نے کشمیر ہا ئو س اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی اور آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا کردار الگ الگ ہوتا ہے تاہم ہم سب کشمیر ایشو پر ایک ہیں،تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور انصاف پر یقین رکھتی ہے اس لئے اپوزیشن کو یقین دلاتا ہوں کہ ترقیاتی کاموں میں آپ کا خیال رکھا جائے گا جو اپوزیشن کا حق ہو گا وہ اپوزیشن کو ملے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں