اوپن یونیورسٹی :ایم اے ،بی اے پروگراموں میں داخلہ کا آج آخری روز

اوپن یونیورسٹی :ایم اے ،بی اے  پروگراموں میں داخلہ کا آج آخری روز

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم اے /ایم ایڈ،بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری)/ایم ایس سی اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کا آج( پیر ) آخری دن ہے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) داخلے کے خواہشمند طلبہ سنہری موقع سے فائدہ اٹھا کر خود کوآج ہی آن لائن رجسٹرڈ کروائیں،یاد رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ماسٹر پروگرامز آفر کرنے کے لئے ملک بھر کی جامعات کو جون 2022 تک خصوصی اجازت دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں