آئیسولیشن ہسپتال فائونڈیشن کے ذریعے چلایاجانے لگا،آڈیٹر جنرل کااعتراض

  آئیسولیشن ہسپتال فائونڈیشن کے ذریعے  چلایاجانے لگا،آڈیٹر جنرل کااعتراض

وزارت قومی صحت کا 250 بیڈز کا آئیسولیشن ہسپتال و انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر بن قطب فائونڈیشن کے ذریعے چلایا جا رہا ہے

اسلام آباد(ایس ایم زمان) وزارت نے اس ہسپتال کیلئے ڈاکٹروں سمیت دیگر اسامیوں پر بھرتی نہیں کی ،آڈیٹر جنرل پاکستان نے ہسپتال چلانے کیلئے فائونڈیشن کو 5 کروڑ روپے کی ادائیگی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے وزارت قومی صحت سے آئیسولیشن ہسپتال میں بھرتیاں نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے ،معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، انکے ڈائریکٹر و جوائنٹ سیکرٹری سلیم شہزاد، جوائنٹ سیکرٹری سجاد یلدرم اور ترجمان ساجد شاہ نے پیغام موصول ہونے کے باوجود جواب نہیں دیا۔آئسولیشن ہسپتال

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں