مرغوں کی لڑائی پر جوا ،شیشہ نوشی کرنیوالے 12گرفتار

مرغوں کی لڑائی پر جوا ،شیشہ نوشی کرنیوالے 12گرفتار

ملزمان سے حقہ فلیور، 26ہزار روپے، 12موبائل، 7موٹر سائیکل برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) ایئرپورٹ اور روات پولیس نے 3شیشہ نوش اور مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 12گرفتار کر لئے گئے، ایئرپورٹ پولیس نے شیشہ نوشی کرنیوالے 3ملزمان جنید ، حسنین اور زاہد کو گرفتا رکر کے حقے، حقہ فلیورز اور سامان ، روات پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے حمزہ، طارق، عاصم، ارشد، اسرار، بابر، امرخان، یاسر، رمضان، عبدالحمید، عظیم اور عمر گرفتار کر کے 26ہزار 200روپے، 12موبائل فونز اورایک مرغا برآمد کر لئے، 7موٹر سائیکلز بھی قبضہ میں لے لئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں