نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ سندھ کاانارکلی دھماکے پرافسوس کا اظہار
  • بریکنگ :- قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ ملک اورعوام کوحفظ و امان میں رکھے، وزیراعلیٰ سندھ
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ سندھ کاوزیراعلیٰ پنجاب کوٹیلیفون
Coronavirus Updates

شہری 3گاڑیوں، 2رکشوں، 10موٹرسائیکلوں سے محروم

شہری 3گاڑیوں، 2رکشوں، 10موٹرسائیکلوں سے محروم

طلعت کی گھریلو ملازمہ عابدہ نے زیور اور ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کر لئے

راولپنڈی (خبرنگار) شہریوں کو نقدی، زیورات، 3گاڑیوں، 2رکشوں، 10موٹرسائیکلوں، موبائل فونز اور دیگر اشیا سے محروم کر دیا گیا۔ وارث خان سے رب نواز، نیوٹائون سے عبداللہ، صادق آباد سے فیضان، ریس کورس سے حمید، ایئرپورٹ کے علاقے سے عمران، فہد، صدر بیرونی سے یعقوب، عمران، محمود، عمر کے موٹرسائیکل، پیرودہائی سے امجد اور خائستہ کے رکشے، ویسٹریج سے منصور، آر اے بازار سے عامر، مورگاہ سے شمس کی کار چور لے اڑے، 3ڈاکوئوں نے صادق آباد میں محمد علی کی دکان سے 80ہزار روپے چھین لیے، مورگاہ میں 4ڈاکو الطاف کے گھر سے زیور، ساڑھے 5لاکھ روپے اور دیگر اشیا لے گئے، سٹی میں غضنفر کی گاڑی سے اسکی بیٹی کے جہیز کا سامان مالیت ڈیڑ ھ لاکھ روپے چوری کر لیا گیا، گنج منڈی سے لیاقت کی گائے، وارث خان سے قیصرکا موبائل، نیوٹائون سے وسیم، ضیغم کے موبائل چوری ہو گئے، صادق آباد میں عابد کی گاڑی سے 3لاکھ روپے اور موبائل نکال لیا گیا، مورگاہ میں طلعت کی گھریلوملازمہ عابدہ نے زیور اور ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کر لئے، روات میں خالد کا تعمیراتی میٹریل چوری کر لیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں