تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

ملزم ندیم کو محکمہ ایکسائز نے خفیہ اطلاع پر ویسٹریج کے علاقہ سے گرفتار کیا

راولپنڈی (خبرنگار) تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، منشیات برآمد، ایکسائز حکام کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پر تھانہ ویسٹریج کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا، ای ٹی او ایکسائز منظر خالد نے احتشام الحق، انسپکٹر ملک فیاض بابر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی جس نے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم ندیم قیصر کو ویسٹریج پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جڑواں شہروں کے متعدد تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے، نیٹ ورک میں شامل ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔، ملزم کیخلاف تھانہ ویسٹریج میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں