راولپنڈی پولیس کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات

راولپنڈی پولیس کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات

اعلیٰ پولیس افسران کا گرجا گھروں کا دورہ، پولیس اہلکاروں کو ہدایات دیں

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے اتوار کے روز گرجا گھروں میں آنے والے مسیحی برادری کے افراد کی سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات کئے، سینئر پولیس افسران اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کو چیک کیا اور ڈیوٹی پرمامور پولیس اہلکاروں کو ہدایات دیں، سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے علاوہ تھانوں کی موبائلز اور محافظ سکواڈ بھی اپنے اپنے علاقے میں گشت پر مامور رہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں