رضاکاروں کا ملک بھر میں نیٹ ورک قائم کیا جائیگا، ابرارالحق
ہلالِ احمر کے زیر اہتمام عالمی والنٹیئر ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )فاطمہ جناح آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین ہلالِ احمرابرارالحق، وائس چیئرمین آصف باجوہ، ممبر منیجنگ باڈی بریگیڈیئر (ر) عبدالہادی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عدیل نواز، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکر اس کے ہیڈ آف ڈیلیگیشنز پیٹر، آئی سی آرسی کے زبیرخان، ترُک ریڈکریسنٹ کے ابراہیم کارلوس کے علاوہ ہلالِ احمر کے افسران، رضاکار اور طلبہ شریک تھے ، چیئرمین ابرارالحق نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے رضاکاروں کا کردار مسلمہ اہمیت رکھتا ہے ، حکومت کے تعاون سے رضاکاروں کا ملک بھر میں نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔،چیئرمین ہلالِ احمر ابرارالحق نے رضاکاروں سے خدمت ِ انسانیت سے متعلق حلف بھی لیا اور عالمی دِن کی مناسبت سے کیک کاٹا،انہوں نے ریڈٹاک میں حصہ لینے والے شرکاء کو ہلالِ احمر کی جانب سے اعزازی شیلڈ دی، کیڈٹ کالج حسن ابدال کو بیسٹ یوتھ کلب کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔