بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ،سانحہ سیالکوٹ کی مذمت
کرسمس کے موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر کا خطاب
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور اقلیتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیالکوٹ کے سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور کرسمس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی نے کہا کہ سیالکوٹ کا سانحہ انسانیت کی توہین کی بد ترین مثال ہے ۔کوئی مذہب اس طرح کی بربریت کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ۔