تمباکو نوشی بارے پاکستان پیکٹ ڈاکٹ کام ویب سائٹ کا اجرا

 تمباکو نوشی بارے پاکستان پیکٹ ڈاکٹ کام ویب سائٹ کا اجرا

ویب سائٹ میں آگاہی مہم سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوں گی،شارق خان

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر)کرومیٹک ویلفیئر ٹرسٹ نے \\\"پاکستان پیکٹ ڈاکٹ کام\\\" کے نام سے تمباکو نوشی سے متعلق ویب سائٹ کا اجراء کر دیا،کرومیٹک ٹرسٹ نے ایک ایسی ویب سائٹ کا اجراء کیا ہے جس میں تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف چلائی جانیوالی آگاہی مہم سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوں گی،ان خیالات کا اظہار کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او شارق خان نے مری میں ایک کانفرنس میں ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا ،ان کا کہنا تھا کہ یہ ویب سائٹ تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا ایسا حصہ ہے جو بالخصوص صحافیوں کے لئے انتہائی مددگار ثابت ہوگا،کانفرنس میں ملک بھر سے صحافیوں، سوشل ورکرز اور انفلوئنسرز نے شرکت کی،پاکستان میں سی ٹی ایف کے کی نمائندہ صوفیہ منصوری نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی کا بڑھتا ہوا رجحان پاکستان میں انتہائی مہلک صورتحال اختیار کرچکا ہے ،وزارت صحت میں پاکستان ٹوبیکو کنٹرول سیل کے سابق انچارج ڈاکٹر ضیا اسلام نے کہا کہ تمباکو کی کمپنیوں کے مالکان انتہائی بااثر افراد ہیں،حکومت کو مجبور کرنا ہوگا کہ وہ تمباکو نوشی کے خلاف سخت قانون سازی کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں