کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس کی تیسری ایلومنائی ری یونین کا انعقاد
یونیورسٹی ملکی اور غیر ملکی جامعات میں نمایاں مقام رکھتی ہے ، کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول
اسلام آباد ،ایبٹ آباد (خصوصی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ایبٹ آباد کیمپس کی تیسری ایلومنائی ری یونین کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل عمر بخاری کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول تھے ، اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیز میں نمایاں مقام رکھتی ہے ،ملک کی حفاظت کے لئے پاک فوج ہر وقت تیارہے ،کامسیٹس کی بہتری کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے ،کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے کہا کہCUI، ایبٹ آباد کیمپس ابھی 18 انڈرگریجویٹ اور 24 گریجویٹ پروگراموں کے ساتھ 6000 سے زیادہ طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے ،اس موقع پر تقریب کے کنوینئر ڈاکٹر عزیز اللہ سیال نے کہاکہ آپ کی کامیابیوں پر یونیورسٹی آپ پر فخر کرتی ہے ، ان فخر کے لمحات میں کبھی اپنے ان اساتذہ کو نہ بھولیں جنہوں نے آپ کی تقدیر کو ایک کامیاب بزنس مین، فنکار، سماجی کارکن، پالیسی ساز، معلم، انجینئر، آئی ٹی ماہر اور راہنما کی صورت میں ڈھالا ۔