راولپنڈی :کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر چار ہوٹل اور دکان سیل

راولپنڈی :کورونا سرٹیفکیٹ نہ  ہونے پر چار ہوٹل اور دکان سیل

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نوشین اسرار اور اسسٹنٹ کمشنر صدر نے مختلف دکانوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور ملازمین کے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کئے

راولپنڈی(نیورپورٹر) دکانوں اور ہوٹلوں میں تمام ملازمین کے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے انہوں نے چار ہوٹلوں اور ایک دکان کو سربمہر کر دیا اور مجموعی طور پر ایک لاکھ اور 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر صدر نے تین ہوٹلوں کو سربمہر کیا اور 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے ایک ہوٹل اور ایک دکان کو سربمہر کیا اور 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں