ینگ پارلیمنٹرین فورم کے انتخابات ملتوی ، 23دسمبر کو ہونگے
ینگ پارلیمنٹرین فورم (وائی پی ایف) کے انتخابات جو 13 دسمبر کو ہونے تھے
اسلام آباد(سیا سی رپورٹر،سٹاف رپورٹر ) اب 23 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ینگ پارلیمنٹرین فورم کے پیٹرن ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے چیمبر میں ہونگے ،فورم کے انتخابات میں تبدیلی او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے کی گئی ہے ۔حتمی فہرست کے مطابق وائی پی ایف کے صدر، نائب صدر ، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، میڈیا کوآرڈینیٹر اور خزانچی کیلئے 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں،وائی پی ایف کی صدارت کیلئے مخدوم زین قریشی، ملک انور تاج اور سائرہ بانو، جنرل سیکرٹری کیلئے کنول شوزب اور عظمیٰ ریاض، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے سید مرتضٰی محمود اور رانا ارادت شریف خان، میڈیا کوآرڈینیٹر کیلئے شاندانہ گلزار ، تاشفین صفدر اور سینیٹر فیصل جاوید خان امیدوار ہیں جبکہ نائب صدر کے لئے رومینہ خورشید عالم اور خزانچی کیلئے سیدہ نوشین افتخار کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے اور وہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئی ہیں۔