پی ٹی آئی شمالی پنجاب کاہرضلع میں ورکرزکنونشن کرانے کافیصلہ

پی ٹی آئی شمالی پنجاب کاہرضلع  میں ورکرزکنونشن کرانے کافیصلہ

ایم این اے و صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کی زیرصدارت شمالی پنجاب کے مرکزی آفس میں پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کا اجلاس منعقد ہوا

راولپنڈی(نیورپورٹر) اجلاس میں سینئرنائب صدر شمالی پنجاب عطاء اللہ شادی خیل، نائب صدور علی ناصر بھٹی و دیگر موجود تھے ۔اجلاس میں تنظیمی امور کیساتھ ساتھ آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور تمام ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ شمالی پنجاب کی ٹیم جلد ہر ضلع کے دورے کرے گی اور ہر ضلع میں ورکرز کنونشن کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں