عمران خان مہنگائی کوبہتراندازمیں ہینڈل کررہے ہیں:قاضی اکبر
تحریک انصاف کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 2کے عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں
حضرو(نمائندہ دنیا )چھچھ بھر میں مختلف دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جس سے حلقہ کے عوام کے مسائل میں نمایاں کمی آئی ہے ملکی سطح پر ہونیوالی مہنگائی کو وزیر اعظم عمران خان دیگر ممالک سے بہتر انداز میں ہینڈل کر رہے ہیں ۔جلد موجودہ مہنگائی کو بھی کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا یہ وقتی مہنگائی بھی سابقہ حکومتوں کی پیدا کردہ ہے جسے جلد چھٹکارا مل جائے گا۔