گوجرخان:ڈاکے ،چوریاں،شہری لاکھوں روپے سے محروم

 گوجرخان:ڈاکے ،چوریاں،شہری لاکھوں روپے سے محروم

ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے اور طلائی زیورات سے محروم کردیا گیا

گوجرخان (نمائندہ دنیا) عمادالدین سکنہ محلہ سول ہسپتال کے گھرسے نامعلوم چور9لاکھ روپے ، طلائی زیورات مالیتی دو لاکھ روپے اور پچاس ہزارکا سامان چوری کرکے لے گئے ،راجہ راشدمحموداپنی والدہ کی فوتگی کے باعث راولپنڈی سے گوجرخان آرہا تھا کہ رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے موہڑہ آہیر کے قریب کالے رنگ کی کار آئی جس میں چار افراد سوار تھے جنہوں نے اسلحہ کی نوک پر 43ہزار روپے ، موبائل فون اور بیگ میں موجود ضروری کاغذات چھین لیے ، تھانہ مندرہ کے علاقہ جھنگی لوٹن شاہ میں کاشف محمود کاموٹرسائیکل چوری ہوگیا،پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں