ڈمپرنے راہگیر خاتون کوکچل دیا ،موقع پرجاں بحق

 ڈمپرنے راہگیر خاتون کوکچل دیا ،موقع پرجاں بحق

مسماۃ رفیق النساء احساس پروگرام کی رقم لینے آئی تھی،حادثہ اوگی دربند روڈ پر ہوا

اوگی(نامہ نگار)اوگی شیرگڑھ روڈپر تیز رفتار ڈمپرنے راہگیر خاتون کوکچل دیا جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگئی، ڈرائیورفرارہوگیا،پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکرملزم کی تلاش شروع کردی، گزشتہ روزیوسی کروڑی گاؤں کھڑیالہ کی رہائشی خاتون مسماۃ رفیق النساء زوجہ مسکین احساس پروگرام کی رقم لینے آئی تھی، اوگی دربندروڈپرسڑک کے کنارے کھڑی تھی کہ تیزرفتارڈمپربے قابوہوکرخاتون پرچڑھ دوڑاجس سے وہ موقع پردم توڑگئی ،نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،فرارملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں