خاتون کا اغوا، اجتماعی زیادتی کرنیوالے 2ملزمان گرفتار
ملزمان نے خاتون سے گن پوائنٹ پر رقم بھی چھینی ،مقدمہ درج
راولپنڈی (خبر نگار)پولیس نے اسلحہ کے زورپر رقم چھیننے اورخاتون کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2ملزمان گرفتار کر لئے ، 9ہزار 100روپے اوراسلحہ برآمد، ٹیکسلا پولیس کو خاتون نے بتایا کہ شادی کا فنکشن ختم کرکے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئے تو راستے میں 4افراد نے انہیں روک کر گن پوائنٹ پر رقم چھینی اور مجھے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے فوری طور پرمقدمہ درج کر لیا۔